
پرنس جارج کی اپنی والدہ ڈچس آف کیمبرج کی طرف سے ان کی نویں سالگرہ کے اعزاز میں لی گئی تصویر کو دیکھنے کے بعد شاہی مبصرین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد شائقین پرنس جارج کی اپنے والد سے مماثلت پر حیران ہیں۔
ایک مداح کا کہنا تھا کہ کتنی شاندار تصویر ہے! جارج اپنے والد کی طرح لگتا ہے۔”
ایک اور مداح نے کہا کہ “واہ، ایک چھوٹا سا ولیم،۔”
ایک صارف کا حیرت زدہ انداز میں کہنا تھا کہ جارج کتنی جلدی بڑا ہو رہا ہے، میں یقین نہیں کر سکتا کہ وہ پہلے ہی نو سال کا ہے!
ایک اور مداح نے لکھا کہ “واہ۔ وہ اتنی تیزی سے بڑھتے ہیں!! سالگرہ مبارک ہو، جارج!!
واضح رہے، شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے بھی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ملکہ کی مواصلاتی ٹیم نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر بادشاہ کے پڑپوتے کی دلکش تصویر کے ساتھ ایک بہت ہی خاص پیغام دیا۔
🎂 Wishing a very Happy 9th Birthday to Prince George! pic.twitter.com/RenASYiAsU
— The Royal Family (@RoyalFamily) July 22, 2022
مذکورہ بالا تصویر میں ملکہ اور نوجوان شہزادے کو پلاٹینم جوبلی کی آخری تقریب کے دوران بکنگھم پیلس کی بالکونی میں ایک دوسرے پر مسکراتے ہوئے !دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں شہزادے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا گیا کہ نویں سالگرہ مبارک ہو پرنس جارج
یاد رہے، شہزادہ جارج کی نویں سالگرہ برطانیہ میں دھوم دھام سے شاہی محل میں منائی جارہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News