بچے کی پڑھائی سے بچنے کی ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ پڑھائی سے بھاگنے کے لیے شدید رو رہا ہے۔
https://twitter.com/Gulzar_sahab/status/1574994090143281152?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1574994090143281152%7Ctwgr%5Edf560d4d317bb4b7a08c9cb9eeacae77c8ae848f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fviral%2Fviral-video-padhai-karte-karte-buddha-ho-jaunga-crying-little-boys-tantrum-while-studying-goes-viral-5659250%2F
یہ تو سچ ہے کہ بچپن میں ہم سب بھی اپنا ہوم ورک کرنے کے بجائے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر کھیلنے کی خواہش رکھتے تھے۔
تاہم سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر ہنسی روکنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
وائرل ہونے والی ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک بچہ روتے ہوئے اپنی والدہ سے شکایت کرتا نظر آرہا ہے کہ وہ ساری زندگی پڑھتے ہوئے بوڑھا ہو جائے گا۔
تاہم بچے کی اس بات پر اس کی ماں اسے جواب دیتی ہے کہ تو کیا ہوا بوڑھے ہو جانا۔
ریتو سنگھ نے یہ ویڈیو فیس بُک پر پوسٹ کی تھی جبکہ ٹویٹر پر گلزار صحاب نے یہ ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر بھی وائرل ہوگئی۔
28 ستمبر کو شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک 419K سے زیادہ لائکس اور 3800 سے زیادہ ری ٹویٹس کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر کمنٹس بھی کیے جا رہےہیں۔
ایک صارف نے کمنٹ میں اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ اسکول میں کورس اتنا ہی رکھا جائے کہ سب بچے اسکول میں ہی اسے پڑھ لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
