آسٹریلوی ماہی گیر نے ایسی عجیب و غریب مچھلی پکڑی جیسے ہرکوئی دیکھتا رہ گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹراپمین برماگوئی (Trapman Bermagui) نے 650 میٹر گہرے پانی میں رہنے والی عجیب و غریب سمندری شارک مچھلی کا شکار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایک سڈنی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر نے شارک مچھلی کی تصویر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
انہوں نے اس کے چہرے کی تصویر فیس بُک پر شیئر کی جس میں مچھلی کے چھوٹے دانتوں اور پھیلی ہوئی آنکھوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پُراسرار شارک کی جلد انتہائی کھردری، ناک نوکیلی، آنکھیں بڑی اور دانت چھوٹے مگر تیزدھار ہیں۔
سوشل میڈیا پرشئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں ماہی گیر نے لکھا کہ ’650 میٹر گہرے سمندر سے پیش خدمت ہے یہ کھردری جلد والی شارک‘۔
تاہم اس تصویر پر اب تک 15 سو سے زائد لائکس، 280 کمنٹس آچکے ہیں جبکہ 133 بار اسے ری شیئر کیا جاچکا ہے۔
ماہی گیر ٹراپمین برماگوئی کے مطابق یہ ڈوگ شارک ہے جو 6 سو سے گہرے پانی میں پائی جاتی ہے اسے عموماً ماہ سرما میں ہی پکڑا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
