
بھارت اوڈیشہ کے گنجم ضلع میں ایک انوکھا واقع پیش آیا جس نے سب کوحیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک رکشہ ڈارئیور نے ایک خاتون مسافر کو تقریباً 1.6 لاکھ روپے کا سونے کا ہار واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔
کچھ دن قبل غلطی سے ایک خاتون ایک رکشے میں اپنا زیور بھول گئی تھی۔
تاہم رکشہ ڈرائیور کو خاتون جانتی تھی اس ہی لیے انہوں نے فوراً ڈرائیور کو کال کرکے زیور کے حوالے سے معلوم کیا۔
خاتون کی کال پر ڈارئیور نے اپنے رکشے میں زیور تلاش کیا اور زیور کے ملنے پر فوراً پولیس اور خاتون کو اطلاع بھی دی۔
واضح رہے کہ ایمانداری سے خاتون کا زیور واپس دینے پر سوشل میڈیا صارفین اس رکشے ڈرائیور کی تعریف کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News