جب قسمت ہو جائے مہربان تو کیا ہی بات، ایسے ہی قسمت ایک امریکی شہری پر مہربان ہو گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کا ایک شخص 3 لاٹری ٹکٹ جیتنے والا پہلا شخص بن گیا۔
امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک 67 سالہ شخص نے لاٹری میں 150,000 ڈالر جیت لیے۔
67 سالہ شخص نے غلطی سے 3 ایک جیسے ٹکٹ خریدے اور 22 ستمبر کو ان سب کو جیت لیا۔
لاٹری ٹکٹ جیتنے کے حوالے سے اس شخص نے بتایا کہ مجھے نہیں اندازہ تھا کہ میں اتنا خوش نصیب ہوں کے تینوں ٹکٹ جیت جاؤں گا۔
تاہم لاٹری ٹکٹ جیتنے والے خوش نصیب شخص نے بتایا کہ میرے لاٹری ٹکٹ کے نمبر میری بیوی کی سالگرہ کی تاریخ پر مبنی تھے۔
اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔

شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے شخص ہیں۔
انھوں نے ایک لمبے عرصے میں پوری رقم کی جگہ ایک ہی وقت میں 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم کا انتخاب کیا۔
ایک بیان کے مطابق شین مسلر نے بتایا تھا کہ میگا ملینز ڈرا کی شب ان کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔
شین مسلر نے کہا تھا کہ جیت کی اس رقم سے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شین مسلر نے مزید کہا تھا کہ میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کر سکوں گا، اپنے گھر کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کر سکوں گا۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
