
جاپان کے ایک نرسنگ ہوم میں کمسن بچوں کو ملازمت کی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبررسااں ادارے کے مطابق انہیں نرسنگ ہوم میں موجود معمر افراد کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں خوش رکھنا ہوگا
خیال رہے کہ اس جاب کے کیلئے بچوں کی عمر 4 برس سے کم ہونا لازمی ہے۔
تاہم اس کام کے عوض انہیں بطور تنخواہ نیپیز اور ملک فارمولا ملے گا۔
کیتاکیوشو نامی اس ادارے کے نئے ریکروٹس کے سرپرستوں یا والدین کو ایک معاہدہ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے مطابق ان کمسن بچوں کو اس وقت کام کرنا ہوگا جب بھی اس کی ضرورت محسوس ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں بھوک لگنے، نیند آنے یا ان کے موڈ کے مطابق کام کے دوران بریک کی اجازت ہوگی۔
یادرہے کہ اس نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو کے مطابق اب تک تیس سے زیادہ بچوں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس نرسنگ ہوم میں موجود 100 کے قریب 80 برس سے زیادہ عمر کے معمر افراد کو کمپنی دینا اور ان کی اداسی دور کرنا ہوگی۔
واضح رہے کیمی گونڈو نے بتایا کہ بچوں کی ایک جھلک دیکھ کر بھی ہمارے معمر رہائشی مسکرانے لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News