نوجوان کو موٹرسائیکل کو بغیر دیکھے پیچھے لے کر جانا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکلسٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے اسے پیچھے کی جانب لے کر جارہا ہے۔
تاہم وہ موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ اپنا بھی وزن نہیں سنبھال سکا اور گڑھے میں جا گرا۔
Journey to the Center of the Earth pic.twitter.com/CeFcYVxiSq
Advertisement— Why men live less (@Menliveless) August 7, 2022
سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ موٹرسائیکلسٹ دوسری دنیا میں جانا چاہتا تھا اس لیے وہ پیچھے گیا۔
جبکہ ایک صارف نے موٹرسائیکل سوار سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دلچسپ بات نہیں بلکہ ضرور وہ زخمی ہوا ہوگا موٹرسائیکلز بھاری ہوتے ہیں اور میں حیران ہوں کہ یہ شخص کیسے باہر آیا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
