
برسات کے موسم میں اکثر سانپ گھروں میں بھی آجاتے ہیں ایسے ہی ایک واقع بھارت میں پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سانپ چھپنے کی نیت سے جم ہی پہنچ گیا۔
https://twitter.com/arunbothra/status/1572425509551898625
جی ہاں ، پہلے سے سلم سانپ جم پہنچ گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
پی ایس افسر ارون بوتھرا نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصاویر ان کے جم کی ہے جہاں ایک سانپ بھی آ پہنچا ہے۔
سانپ کی وائرل ہونے والی ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر کمنٹ کر کے کہہ رہے ہیں کہ یہ تو پہلے سے اتنا سلم ہے بھلا اسے کیا ضرورت جم جانے کی۔
جبکہ ایک صارف نے مزاح سے بھر پور سوال کیا کہ کیا آپ نے اس سانپ کا ڈائیٹ پلان چیک کیا؟
واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے متعدد صارفین نے سانپ کی تصویر کو دلچسپ لائکس اور کمنٹس کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News