
بھارت میں سفاری پارک کی سیر کرنا سیاحوں کو مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے سفاری پارک میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، سفاری پارک کی سیر کو آئے سیاح ہاتھی کو پسند نہیں آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاح ہاتھی کو ایک آنکھ نہ بھائے اور غصے میں آگ بگولہ ہاتھی نے سب کی دوڑیں لگوا دیں۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی سیاحوں سے بھری جیپ کے پیچھے لگا ہوا ہے۔
تاہم جیپ کے ڈرائیور نے ریورس گئیر لگا کر گاڑی بھگائی اور مشکل سے اپنی اور گاڑی میں موجود دیگر افراد کی جانیں بچائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News