
پنجاب کے ضلع نواں شہر کے علاقے بہرام میں، ایک ٹرک نے کار کو کچل دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب کے ضلع نوانشہر کے بہرام علاقے میں منگل کو ایک چونکا دینے والا واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک لدے ہوئے ٹرک نے ایک کار کو کچل دیا۔
#Punjab – Three people were killed in a road accident near Behram on #Phagwara-Banga road. 🥺 #Punjab #accident pic.twitter.com/UreDU2ou9W
— Harish Deshmukh (@DeshmukhHarish9) September 13, 2022
سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کے مطابق ٹرک کو اپنی سائیڈ پر مڑنے سے پہلے کنٹرول کھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مخالف سمت سے آنے والی ایک کار کو اس کے نیچے سے کچلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ٹرک کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے جس میں ماں، باپ اور بیٹے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس حادثے میں ایک اور کار کو بھی نقصان پہنچا تاہم اس کار میں موجود افراد بال بال بچ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News