
کے بارے میں سنا ہے جہاں کھانے کے بعد ورزش کرن الازمی ہے؟
نہیں تو چلے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایکا ایسا ریسٹورینٹ ہے ج ہاں کھانا کھانے کے بعد ورزش لازمی کرنا پڑتی ہے۔
جدہ میں دو سعودی دوستوں محمد مصلی اور عبداللہ الحدیدی نے مل کر نیا ریسٹورنٹ قائم کیا ہے جہاں کھانوں کے مینو میں سب سے اہم چیز ماحول اور کھانے کی تیاری میں شامل اشیا کی قدرتی ذائقے اور خوبیوں کو برقرار رکھنا ہے۔
تین ماہ قبل شروع کئے گئے اس نئے قسم کے ریسٹورنٹ میں بین الاقوامی معیار کے کھانوں کے عمدہ ذائقے پیش کئے جا رہے ہیں جہاں گاہکوں کے لیے یوگا کی مشقوں کا انتظام بھی شامل ہے اور آنے والے گاہک یوگا کی مشقوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
اس ریسٹورینٹ کے حوالے سے محمد مصلی نے بتایا ہے کہ یہ ایک نیا تجربہ ہے ہم گاہکوں کو دعوت دیتے ہیں کہ یہاں آئیں، ہمارے پاس ایک مخصوص جگہ ہے جہاں آپ خود سبزیاں اگا سکتے ہیں ہم انہیں بیج فراہم کرتے ہیں۔
ہم یہاں قدرتی ماحول کا احساس اجاگر کرتے ہوئے فرمائش کرتے ہیں کہ یہاں بیج بو دیں یا ایک پودا لگائیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے ہم نے قدیم تہذیبوں کو ذہن میں رکھا ہے جو ماحول کو خوشگوار اور دیدہ زیب بناتا ہے۔
اس ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچرکی تیاری میں قدرتی عناصر کا بہت زیادہ عمل دخل ہے لکڑی کے ساتھ پتھر، مٹی اور کہیں کہیں پودوں کو بھی جگہ فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جہاں تک ممکن ہو ہم نے پلاسٹک یا کاغذ کے استعمال سے گریز کیا ہے۔
کیونکہ پلاسٹک یا کاغذ کی جب بات آتی ہے تو ری سائیکل مواد کی جانب دھیان جاتا ہے۔
باروچی خانے میں موجود ہمارے عملے کو ہدایات ہیں کہ کھانے کو ضائع بالکل نہ ہونے دیں۔
یہاں تک کہ پلیٹوں میں بچے ہوئے کھانے کو بھی خاص مشینوں کے ذریعے سنبھالنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ہم اپنے گاہکوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنا اضافی کھانا گھر لے جائیں یا اسے کسی مقامی فوڈ بینک یا خیراتی ادارے میں جمع کرا دیں تا کہ کسی کےکام آسکے۔
یہ ہی نہیں بلکہ اس ریسٹورینٹ میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے کیونکہ یہ پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے خاص مقام رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ یہاں موسیقی پر بہت خاص توجہ دیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم صبح، دوپہر اور شام کے موڈ کے مطابق رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News