معذور مگرمچھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں ماں کی بے لوث محبت کا مظاہرہ ملتا ہے۔
ویڈیو میں ایک ہاتھ سے معذور مگرمچھ کی ماں کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنی تکلیف بھول کر اپنے بچوں کا ہر ممکن حد تک خیال رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ ماں چاہے کسی انسان کی ہو یا کسی جانور کی، اپنے بچوں کیلئے کبھی کسی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہے۔
ویڈیو میں ایک معذور مگر مچھ کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے لکڑیوں اور تنکوں کی مدد سے اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر گھونسلہ تیار کیا ہے اور اپنے بچوں کو منہ میں دبوچ کر پانی کے کنارے لے جاتی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مگرمچھ کی ماں نے لکڑیوں، ٹہنیوں اور تنکوں کی مدد سے یہ بڑا گھونسلا بنایا اور اب صرف 3 اعضاء کے ساتھ اپنے بچوں کی حفاظت کر رہی ہے۔
کیپشن میں مزید لکھا کہ اگر آپ یہ نہیں دیکھ سکتے کہ اس مخلوقات میں حیرت انگیز طور پر مشکلات سے لڑنے کی کتنی طاقت ہے اور کتنی خوبصورتی سے یہ حالات کا مقابلہ کر رہی ہے، تو مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا چیز آپ کو احساس دلا سکتی ہے۔ ہم مگرمچھوں کو بالکل غلط سمجھتے ہیں۔
کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ انڈوں سے نکلنے کے بعد دو سال تک یہ اپنے بچوں کے ساتھ اسی طرح رہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مگرمچھوں کا ایک نیا رُخ دکھا کر حیرت میں مبتلا کردیا ہے تاہم اس ویڈیو کو اب تک 5 سو بار دیکھا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
