دنیا کی سب سے زیادہ بل بنانے والی عمارت کا افتتاح آج چین میں کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے حال ہی میں دنیا کی سب سے زیادہ بل کھاتی ہوئی عمارت کا افتتاح کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
One of world's most twisted 🥨 & beautiful 😍 towers opened in Chongqing, #China today
AdvertisementThe Dance of Light tower, designed by architecture firm @Aedas is 590 feet tall and features a twisted facade that emulates the shape of northern lights pic.twitter.com/jwTYrIJkVy
— Santanu Bhattacharya (@SantanuB01) September 4, 2022
چین نے اس عمارت کو دنیا کی سب سے (ٹوئسٹِڈ بلڈنگ) یعنی خمدار عمارت ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
چین میں قطبین کی دلچسپ روشنیوں سےمتاثر ہوکر 180 میٹر لمبی ایک ایسی عمارت بنائی گئی ہے اور اس عمارت کو کئی بل دیے گئے ہیں اور اس ٹاور کو ’ڈانس آف لائٹ ٹاور‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس عمارت کو چین کے ضلع کونگ چِنگ کے ژنگفو پلازہ کےقریب تعمیر کیا گیا ہے۔
’ڈانس آف لائٹ ٹاور‘ کو ایڈاس نامی کمپنی کے ماہرکین وائی نے ڈیزائن کیا ہے۔
کین وائی کا کہنا ہے کہ یہ عمارت صرف باہر سے خوبصورت نہیں لگتی بلکہ یہ اندر سے بھی کافی وسیع ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ رات کو جب روشنی عمارت پر پڑتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے کہ روشنی رقص کررہی۔
علاوہ ازیں عمارت کی ہر منزل کو 8.8 درجے پر گھمایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
