
براہ راست نشریات کے دوران اینکر خبریں پڑھتے ہوئے مکھی نگل گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بعض اوقات براہ راست نشریات کے دوران اینکرز کے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کی نیوز اینکر فرح ناصر پاکستان میں جاری مون سون اور سیلاب سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آٹھ ہفتوں سے جاری موسلا دھار بارشوں نے پاکستان میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے۔
Sharing because we all need a laugh these days. Turns out it’s not just @fordnation, I swallowed a fly on air today.
Advertisement(Very much a first world problem given the story I’m introducing). pic.twitter.com/Qx5YyAeQed
— Farah Nasser (@FarahNasser) August 29, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اینکر خبریں پڑھ ہی رہی ہوتی ہیں کہ اچانک انکے منہ میں مکھی چلی جاتی ہے جسے وہ نگل لیتی ہیں۔
نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ساختہ ہنس پڑا؛ ویڈیو وائرل
ایک نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ساختہ ہنس پڑا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
خبریں پڑتے وقت نیوز اینکرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جذبات سے عاری ہو کر خبریں پڑھیں اور کسی قسم کے تاثرات کا اظہار نہ کریں، لیکن بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں کہ نیوز اینکر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
اینکر کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خبر پڑھتے ہوئے بتا رہا ہے کہ ایک 57 سالہ شخص کو 2 ماہ پہلے 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر عدالت نے جرمانہ کیا، جس کی ادائیگی سے اس نے انکار کردیا۔
اینکر کا کہنا تھا کہ اس شخص نے کہا کہ وہ جو کام بھی کرتا ہے تیز کرتا ہے، وہ تیز کھاتا ہے، تیزی سے سوتا ہے، گاڑی تیز چلاتا ہے، مطالعہ تیزی سے کرتا ہے اور تیز چلتا ہے۔
اینکر نے بتایا کہ تیز رفتار ڈرائیور نے جب عدالت کو یہ بیان دیا تو عدالت نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ 6 مہینے کی قید کتنی تیزی سے کاٹتے ہیں۔
Advertisement— Ali Aftab Saeed (@aliaftabsaeed) August 8, 2022
آخری جملہ پڑھتے ہی نیوز اینکر کی ہنسی چھوٹ گئی اور وہ بے ساختہ قہقہے لگانے لگا، اینکر کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف تبصرے کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News