
77 سالہ بزرگ شہری اپنے ہی پالتو کینگرو کے حملے سے ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ایک بزرگ شخص کو ایک رشتے دار نے شدید زخمی حالت میں دیکھا تو پیرامیڈیکس کو اطلاع کی۔
تاہم کینگرو طبی عملے کو زخمی شہری کے پاس نہیں آنے دے رہا تھا جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔
اس واقع کے حوالے سے پولیس ترجمان نے کہا کہ ہمیں کینگرو کو گولی مار کر ختم کرنا پڑا کیونکہ وہ طبی عملے پر حملہ آور ہوسکتا تھا۔
واضح رہے پولیسنے بتایا کہ متوفی نے جنگلی کینگرو کو گھر میں پال رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News