
روس اور یوکرین کی جاری جنگ نے شدت اختیارکرلی ہے اور اس جنگ کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیروں کو محفوظ رکھنے کے لیے 11 شیروں کو امریکہ اور جنوبی افریقہ بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم سات شیروں اور شیر کے دو بچوں کو ہوائی جہاز سے کولوراڈو کے جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ میں پہنچایا گیا ہے۔
جبکہ دیگر شیروں کو برطانوی شہریوں نے بچایا اور انہیں جنوبی افریقہ پہنچایا۔
اس حوالے سے واریئرز آف وائلڈ لائف کے بانی لیونل ڈی لینگ نے بتایا کہ شیروں کو دوحہ لے جایا جائے گا۔
لیونل ڈی لینگ نے بتایا کہ جنگی علاقوں سے اتنے سارے شیروں کو کبھی بھی نہیں بچایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کیونکہ ہم نے بحفاظت شیروں کو اس مقام تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جاری جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ غذا حتٰی کہ پانی تک سے محروم ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News