
بھارتی ٹیچرنے اسکول کو شراب خانہ سمجھ لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بھارتی ٹیچر نے سب کو شرمندہ کر دیا۔
नशे की हालत में धुत मास्टर जी बच्चे बच्चियों को पढ़ा रहे हैं। वीडियो हाथरस यूपी की बताई जा रही है। यदि बच्चों के भविष्य के सृजनहार टीचर ऐसी हरकत करें तो क्या बच्चों का भविष्य अच्छा हो सकता है? तुरंत इस टीचर पे कार्यवाही करे @Uppolice pic.twitter.com/zbCoJb5D8e
— Swati Maliwal (@SwatiJaiHind) October 2, 2022
سوشل میڈیا پر ایک بھارتی ٹیچر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچرکلاس روم میں نشے کی حالت میں ہی آگئے۔
تاہم یہ تمام منظر کلاس میں موجود ایک شخص نے اپنے کیمرے میں ریکارڈ کیا جس میں ٹیچرکو نشے میں کرسی پر بیٹھے جبکہ بچوں کو زمیں پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر کو کلاس روم میں صرف نشے کی حالت میں ہی نہیں بلکہ بیئر کے ڈبے بھی لیکر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس ویڈیو میں ٹیچرکو بئیر کے ڈبے چھپاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹیچر کی اس غیر مناسب حرکت کی ویڈیو طاہر قریشی نے فیس بک پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
جبکہ ویڈیو کو ٹویٹر پر دہلی کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بھی شیئر کیا۔
واضح رہے یہ ویڈیو اتر پردیش کے ہاتھرس کے ایک اسکول کی ہے۔
ساتھ ہی دہلی کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اتر پردیش پولیس سے ٹیچر کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین شدید غصہ کا اظہارکررہے ہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر طالبات کا مستقبل بنانے والے ایسا سلوک کریں تو کیا بچوں کا مستقبل اچھا ہو سکتا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News