
ایک شخص کو پیزا آرڈر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پرکچھ تصاویروائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے آرڈر کیے جانے والے پیزا میں سے تین کانچ کے ٹکرے نکلے ہیں۔
2 to 3 pieces of glass found in @dominos_india This speaks volume about global brand food that we are getting @dominos @jagograhakjago @fssaiindia Not sure of ordering ever from Domino's @MumbaiPolice @timesofindia pic.twitter.com/Ir1r05pDQk
— AK (@kolluri_arun) October 8, 2022
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارون کولوری نے کچھ تصاویر پوسٹ کی ہے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ اُس نے یہ پیزا ممبئی میں موجود ڈومینوز سے آرڈر کیا تھا۔
ارون کولوری نامی شخص نے پیزا آؤٹ لیٹ کے ذریعے فروخت کیے جانے والے کھانے کے معیار پر بھی سوال اٹھایا کیونکہ یہ پیزا اس شخص کی زندگی کے لیے بہت خطرناک ہو سکتا تھا۔
بھارتی شخص نے یہ تمام تصاویر ممبئی پولیس کو ٹیگ کی جس کے جواب میں ممبئی پولیس نے کہا کہ وہ کوئی قانونی پوچھ گچھ سے پپہلے چاہے گے کہ آپ ڈومینوز کے کسٹمر کیئر کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔
تاہم شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، ڈومینو کے ترجمان نے بتایا کہ پیزا آؤٹ لیٹ کا مکمل معائنہ کیا جا چکا ہے لیکن کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔
Advertisement2 to 3 pieces of glass found in @dominos_india This speaks volume about global brand food that we are getting @dominos @jagograhakjago @fssaiindia Not sure of ordering ever from Domino's @MumbaiPolice @timesofindia pic.twitter.com/Ir1r05pDQk
— AK (@kolluri_arun) October 8, 2022
علاوہ ازیں کمپنی نے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے معاملے کے حقائق جاننے کے لیے متاثرہ صارف سے بھی رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وائرل ہونے والی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News