کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا درخت کس ملک میں موجود ہے؟ نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دنیا کا سب سے لمبا درخت کہاں موجود ہے۔
سائنسدان بالآخر ایمیزون کے جنگلات میں پائے جانے والے اب تک کے سب سے اونچے درخت تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس درخت کا نام دیوہیکل درخت ہے جبکہ اس کا سائنسی نام ڈینیزیا ایکسلسا ہے۔ اس درخت کے حوالے سے سائنسدانوں نے بتایا کہ اس کی لمبائی 88.5 میٹر (290 فٹ) ہے جبکہ اس درخت کے ارد گرد صرف 9 میٹر (32 فٹ) لمبے درخت موجود ہیں۔
تاہم یہ درخت تقریباً 25 منزلہ عمارت کے سائز جتنا لمبا ہے۔
واضح رہے کہ اس بلند و بالا درخت تک پہنچنے میں تین سال ، پانچ مہینے اوردو ہفتے جتنا وقت لگا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
