
مشہورِ زمانہ کارٹون “مڈغاسکر” کے اہم کردار زرافے اور ہیپو کی حقیقی ملاقات کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کارٹون “مڈغاسکر” کے میلمین اور گلوریا کی محبت کی کہانی کو یاد دلا رہا ہے۔
Something to brighten your day.. 😊
🎥 IG: joey.senior https://t.co/zuCtneCFcv
Advertisement— Buitengebieden (@buitengebieden) October 21, 2022
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرافے اور ہیپو کو ایک دوسرے سے محبت سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم زرافے کو حفاظتی پنجرے میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہیپو کو زرافے کے پنجرے کے باہردیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو ٹویٹر پر پیج ‘Buitengebieden’ نے شیئر کیا جسے اب تک متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔ سوشل
میڈیا صارفین کی جانب سے کارٹون “مڈغاسکر” کے حقیقی کرادر کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیاری جوڑی۔
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ “گلوریا اور میلمین”۔
اگر آپ نے اینی میٹڈ کارٹون سیریز “مڈغاسکر” نہیں دیکھی ہے تو میں بتا دوں کے اس میں چار مشہور کرادر ہیں۔
تاہم مرکزی کرداروں کے طور پر چار جانور مشہور ہیں جس میں ایک شیر ، زیبرا جو ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔
اس کے علاوہ ایک جراف اور ہیپو پوٹیمس جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کارٹون “مڈغاسکر” کو عام طور پر 2005 میں پیش کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News