
ہاتھی کے سڑکوں پر آنے کی وجہ سے شہری پریشان ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں سڑک پر سے گزر رہی ہیں اوراچانک ایک ہاتھی جنگل کی جانب سے چلتا ہوا روڈ پر آجاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر سے گزارنے والی بائیک ایک خاتون کی ہے جو اچانک ہاتھی سے ٹکرا جاتی ہے تاہم خاتون کو بائیک روکنے کے بجائے وہاں سے تیزی سے جاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
Elephant barely managed to save herself from the lady driver pic.twitter.com/UIN9J41tZK
Advertisement— Susanta Nanda (@susantananda3) October 13, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ شکر، ہاتھی اور خاتون دونوں ٹھیک ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا اگر خاتون روڈ پر دھیان رکھتی تو انہیں ہاتھی آتا ہوا نظر آ جاتا۔
اس سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چیتے کو سڑک پر آتا ہوا دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاڑیاں سڑک پر سے گزر رہی ہیں اوراچانک ایک چیتا جنگل کی جانب سے چلتا ہوا روڈ کی جانب آجاتا ہے۔
تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جہاں لوگ چیتے کے روڈ پر آنے کی وجہ سے پریشان نظر آرہے ہیں وہیں بہت سے نوجوان لڑکے بڑھ چڑھ کر اس چیتے کے ساتھ تصاویر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Remember that if you see a large carnivore, it wanted you to see it. It never wanted to be chased. The tiger can maul you to death feeling threatened. Please don’t resort to this wired behaviour. pic.twitter.com/e0ikR90aTB
— Susanta Nanda (@susantananda3) October 6, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس کیے گئے تھے اور لڑکوں کا چیتے کے ساتھ تصاویر بنوانے پر غصہ کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
ایک صارف نے لکھا تھا کہ یہ تمام لڑکے بے وقوف ہیں جو اپنی جان کی پرواہ نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ جنگل کاٹ کر روڈ بنانے کی وجہ سے آئے دن بھارت میں یہ واقع دیکھنے میں آرہا ہے کہ جنگل کی جانب سے روڈ پر مختلف جانور آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News