
ایسا لگتا ہے کہ چین میں لوگ ہندی سیریل زیادہ دیکھتے ہیں جی ہاں ایک ننھا بچہ بھارتی ڈرامہ گوپی بہو سے متاثر ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 2 سالہ چینی بچہ اپنے والد کا لیپ ٹاپ دھونے میں مصروف ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ ٹویٹ کی پوسٹ میں بتایا گیا کہ جب والدہ کو علم ہوا کہ ان کے بیٹی نے لیپ ٹام دھو دیا ہے تو وہ شدید غم زدہ ہو گئیں۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے یہ اس لیے کردیا کہ آفس جاتے ہوئے میرے شوہر مجھ سے یہ کہہ کر گئے کے لیپ ٹاپ کے آس پاس بہت کوڑا سامان موجود ہے تو اسے صاف کردینا تاہم جیسے ہی بچی نے یہ سنا تو وہ لیپ ٹاپ کو صاف کرنے چلی گئی۔
بچی کی ننھے ہاتھوں سے اپنے والد کی مدد کرنا بڑے نقصان کی وجہ بن گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوتا تو بے ہوش ہی ہو جاتا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ مجھے اس بچہ کی ویڈیو دیکھ کر ایک بھارتی فلم اور بھارتی گوپی بہو کا ڈرامہ یاد آ گیا جس میں اہلیہ اپنے شوہر کا لیپ ٹاپ دھو دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News