
سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کردل دہل جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین شیر ایک بھینس کو تناہ پاکر اُس پر حملہ کردیتے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو شیرنی اور ایک شیر ایک بھینس کے بچھڑے پر حملہ کر دیتے ہیں جو کہ اکیلا کھیت میں چر رہا تھا۔
اس بات سے تو سب ہی واقف ہو نگے کہ بھینس شیر کا پسندیدہ شکار مانا جاتا ہے کیونکہ بھینس ایک بڑا جانور ہے اور شیروں کو تو اپنے کھانے کے لیے بڑے جانور کے شکار کی تلاش رہتی ہے۔
شیر بڑے جانورں کا شکار اس لیے کرتے ہیں کہ اُن میں گوشت زیادہ ہوتا ہے اور زیادہ گوشت ہونے کی وجہ سے شیروں کو تقریباً پانچ دن تک شکار نہیں کرنا پڑتا۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ صرف شیرنی بھیںس کو مارنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔
تاہم ویڈیو میں بھی تینوں شیروں کو بچھڑے کے گرد دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک شیرنی چھلانگ لگا کر بچھڑے کو پنجہ مارتی ہے جبکہ دوسری پیچھے سے آتی ہے اور اپنے دانت بھینس میں جکڑ دیتی ہے اور شیر بھی بھینس پر حملہ کردیتا ہے اور یوں یہ کامیابی سے بھینس کا شکار کر لیتے ہیں۔
تاہم بھینس اپنے آپ کو بچانے میں ناکام ہو جاتی ہے اور مر جاتی ہے کیونکہ وہ تنہا تھی اور اس کو بچانے کے لیے وہاں کوئی بھینس موجود نہیں تھی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News