سوشل میڈیا پر ایک غوطہ خور کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غوطہ خور سمندر کے اندر ہے اور سیل کے ساتھ تیراکی کررہا اور اُسے پیار بھی کررہا ہے۔
Seals are the dogs of the sea.pic.twitter.com/M3aKX3tR88
— Wonder of Science (@wonderofscience) October 26, 2022
تاہم سمندری ممالیہ کو بھی غوطہ خور کا ہاتھ پکڑ کر اس کے منہ پر پیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی اس محبت بھری ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےبہت پسند کیا جا رہا ہے۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو چار سال قبل پُرانی ہے لیکن ٹویٹر پر اب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو ونڈر آف سائنس کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
