
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہے جسے دیکھ کر ہرکوئی حیران ہو جاتا ہے۔
جی ہاں، آپ نے آج سے پہلے موبائل، گاڑی اور قیمتی سامان تو چوری ہوتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن اس ویڈیو میں چور نے جس چیز کو چوری کیا وہ دیکھ کر آپ حیران ضرور ہو جائے گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی شخص بڑی مہارت سے ڈرین کا ڈھکن چوری کررہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بائیک چلاتا ہوا شخص ڈرین کے پاس آکر رکتا ہے اور بڑی مہارت اور اعتماد سے ڈرین کا ڈھکن نکال لیتا ہے۔
یہ ہی نہیں بلکہ چور کو ڈرین کا ڈھکن اعتماد کے ساتھ بائیک کی سیٹ کے اُوپر رکھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتاہے کہ جب چور ڈرین کا ڈھکن بائیک کی سیٹ پر ٹھیک طریقے سے رکھنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ فوراً بائیک پر بیٹھ کر وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔
تاہم یہ تمام منظر وہاں موجود سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ تو یقین ہو گیا کہ آج کل اس دنیا میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News