Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر خاتون کے پیٹ سے پانچ سال قبل رہ جانے والی قینچی نکالنے میں کامیاب

Now Reading:

ڈاکٹر خاتون کے پیٹ سے پانچ سال قبل رہ جانے والی قینچی نکالنے میں کامیاب

بھارتی خاتون کے پیٹ میں پانچ سال قبل آپریشن کے دوران غلطی سے رہ جانے والی قینچی کو نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکڑ نے ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والی ہرشینا کے پیٹ سے 11 سینٹی میٹر لمبی قینچی کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال لی ہے۔

2017 میں آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے قینچی ہرشینا کے پیٹ میں چھوڑ دی تھی۔

 ڈیلیوری کے بعد خاتون کو اکثر پیٹ میں درد اُٹھتا تھا اور اس درد کے ساتھ خاتون نے پانچ سال گزار دیے۔

تاہم جب درد میں شدت آئی تو خاتون  نے ڈاکٹر سے رجوع کیا لیکن متعدد مشورے اور چیک اپ کے باوجود درد میں کمی نہیں آئی۔

Advertisement

بعد ازاں ڈاکٹر نے اسکیننگ کا مشورہ  دیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں قینچی موجود ہے۔

اس حوالے سے خاتون نے کیرلا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت سے لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سے تحقیقات اور رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر