ہاتھی کو ریڑھی سے گول گپے کھاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھی کو مزے لیتے ہوئے گول گپے کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ جانو ربھی چٹ پٹا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔
ویڈیو میں انسانوں کی طرح ہاتھی کو بھی گول گپے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہاتھی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں اور بڑوں کو اپنی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
