
کتے اور اور بلی کی لڑائی کے بارے میں تو ہر کوئی واقف ہے لیکن کیا آپ نے چیتے اور کتے کی لڑائی دیکھی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کتے اورچیتے کی لڑائی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا چیتے سے لڑ رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے نے چیتے کا کان اس انداز سے اپنے دانتوں سے جکڑا ہوا ہے کہ چیتا طاقتور ہونے کے باوجود اپنا بچاؤ کتے سے کر نہیں پا رہا۔
ویڈیو میں شیر کو چیتے کے پیچھے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور چیتے اور کتے کو لڑتے ہوئے تاہم پنجرے کےباہرکچھ لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ان دونوں جانوروں کی دلچسپ لڑائی کو دیکھنے میں مشغول ہیں۔
چیتے اور کتے کی لڑنے کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ‘animals_powers’ پیچ کےجانب سے پوسٹ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے اس ویڈیو کو 4000 سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے جبکہ 17 ہزار لوگوں کی جانب سے اس ویڈیو کو لائک بھی کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر بے شمار کمنٹس بھی کیے جا چکے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارفن نے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ تینوں جانور ایک ہی پنجرے میں ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جانوروں کی ایسی لڑائیاں فلموں میں ہی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پرجانورں کی ایسی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھنے کے بعد بھی آنکھوں کو یقین نہیں آتا کہ آیا یہ سچ ہے یا جھوٹ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News