Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ انرجی ڈرنکس پینا انتہائی خطرناک، دل دہلا دینے والی ویڈیو میں انکشاف

Now Reading:

زیادہ انرجی ڈرنکس پینا انتہائی خطرناک، دل دہلا دینے والی ویڈیو میں انکشاف

برطانیہ شخص کا 10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پینا بری مشکل کی وجہ بن گیا۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سلکتا ہے کہ ایک صحت مند آدمی انرجی ڈرنک پی رہا ہے۔

ڈاکٹر ہسو ایک کلینیکل فارماسسٹ ہیں جو Chubbyemu نامی یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جہاں انہوں نے اس ویڈیو کو پوسٹ کیا تا کہ مزید کوئی اب ایسی حماقت نہ کریں۔

ڈاکٹر ہسو کی جا نب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس بُری طرح سے انرجی ڈرنک  نے اس شخص کے دل اور کمر میں درد پیدا کردیا۔

Advertisement

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ گیمر کو فوراً  اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ابھی وہ زیِ علاج ہیں۔

 اس سے قبل بھی ایسا واقع پیش آیا تھا کہ روزانہ چھ انرجی ڈرنکس پینے والے شخص کی زبان کا گوشت ادھڑنےلگا تھا۔

 میرر کے مطابق ڈان رائلز نے اپنی ایک تصویر آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا گیا تھا کہ اس کی زبان پر گہری خراشیں موجود ہیں اور زبان کی اوپری سطح کا گوشت ادھڑ رہا ہے۔

اس شخص نے بتایا تھا کہ روزانہ چھ انرجی ڈرنکس پینے  کی وجہ سے زبان کا گوشت تو نکلنا شروع ہو ہی گیا تھا تاہم سامنے کے چاردانت بھی نکل گئے تھے۔

کینٹ کے رہائشی 21 سالہ طالب علم ونی پائینر کئی ماہ تک روزانہ تباہ کن انرجی ڈرنکس پینے کی وجہ سے بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو گیا تھا۔

اس نے مزید بتایا تھا کہ مجھے رات میں نیند بھی نہیں آتی اورس کی وجہ انرجی ڈرنکس ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ طبی ماہرین نے یہ نشاندہی کی ہے کہ بعض مشروبات کے برانڈز میں 58 گرام فی کین شوگر اور کیمیکلز کی اضافی مقدار بشمول امینو ایسڈز اور نباتاتی اجزا ہوتے ہیں موجود ہوتی ہے جو باہمی کیمیائی ردعمل کی وجہ سے اس کی زبان کا گوشت ادھیڑنے کا سبب بن سکتی ساتھ ہی دل کی دھڑکن تیز کرنے کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر