نوجوان نے انوکھے انداز سے ٹرک چلا کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس بنا ٹرک میں بیٹھے باہر روڈ پر کھڑے ہو کر ٹرک چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
That man parallel parked a semi truck, without even being inside. The hype men crazy pic.twitter.com/wsUo5or3Tg
— Black (@unbothered___81) November 22, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ٹرک کے باہر کھڑے ہو کر اسٹیئرنگ وہیل کو کنٹرول کر رہا ہے۔
باہر سے اسٹیئرنگ وہیل کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹرک پارک کرنے والے شخص کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا گیا تھا لیکن جب اس ویڈیو کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان کے اس انوکھے انداز سے ٹرک پارک کرنے پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص واقعی ٹرک چلانے میں مہارت رکھتا ہے۔
جبکہ ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ یہ کوئی مہارت نہیں۔
یہ ہی نہیں ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا کہ اسے پارکنگ نہیں کہتے، ساتھ ہی کہا کہ آس پاس کوئی گاڑی موجود نہیں تو یہ پارکنگ والی جگہ کیسے ہو گئی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر مختلف اسٹنٹ کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
