
کتے کی یوگا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی یوگا کر رہی ہے اوراس کے ساتھ ایک کتا بھی یوگا کررہا ہے۔
https://twitter.com/buitengebieden/status/1589242912109301760
ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا لڑکی کو دیکھ کر بلکل ویسا ہی یوگا پوس کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بہت حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل یک سانپ چھپنے کی نیت سے جم ہی پہنچ گیا تھا۔
برسات کے موسم میں اکثر سانپ گھروں میں بھی آجاتے ہیں ایسے ہی ایک واقع بھارت میں پیش آیا تھا۔
جی ہاں ، پہلے سے سلم سانپ جم پہنچ گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔
پی ایس افسر ارون بوتھرا نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ تصاویر ان کے جم کی ہے جہاں ایک سانپ بھی آ پہنچا ہے۔
سانپ کی وائرل ہونے والی ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔
سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر کمنٹ کر کے کہا کہ یہ تو پہلے سے اتنا سلم ہے بھلا اسے کیا ضرورت جم جانے کی۔
جبکہ ایک صارف نے مزاح سے بھر پور سوال کیا کہ کیا آپ نے اس سانپ کا ڈائیٹ پلان چیک کیا؟
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News