
فریج کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور اس کے فریزر والے خانے میں برف کا جمنا ایک عام سی بات ہے لیکن اس کو صاف کرنا آسان نہیں ہوتا۔
عام طور پر فریزر میں جب برف جم جاتی ہے تو اس کو آئس پلیٹ سے کھرچ کھرچ کر نکالا جاتا ہے لیکن اس سے فریزر کی پلیٹ میں سوراخ یا نشان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسے طریقہ بتائیں گے جس سے آپ باآسانی فریزر میں جمی برف صاف کر سکیں گے اور اس کی پلیٹ میں سوراخ یا نشان بھی نہیں ہوں گے۔
سب سے پہلے آپ نے فریج کو بند کر دینا ہے اور کچھ دیر بعد اس میں رکھا ہوا سامان باہر نکال دیں، اس کے بعد 5 منٹ تک نمک اور سوڈے کا پانی لگا کر فریج کو بند رہنے دیں۔
اگر گھر میں ہیئر ڈرائر موجود ہے تو اس سے جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں، اس سے جمی برف پگھلنے لگے گی۔
فریزر میں بہت زیادہ برف جمی ہوئی ہو تو کناروں کی برف جلدی نہیں پگھلتی، ایسی صورت میں کناروں میں جمی برف کو پلاسٹک کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔
جب برف نکل جائے تو فریج کو اندر سے اچھے سے خشک کر لیں اور پھر اس کو چلا دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News