کرنسی نوٹ کے اوپر لکھے ہوئے نمبرز تو آپ سبھی نے دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ کو ان کی وجہ معلوم ہے؟
اگر نہیں تو آپ ہم آپ کو بتائیں گے کہ کرنسی نوٹ پر سیدھے ہاتھ کی طرف اوپر اور بائیں ہاتھ کی جانب نیچے کچھ نمبر موجود کیوں ہوتے ہیں۔

دراصل کرنسی نوٹ کے اوپر موجود نمبر نوٹ کی ایک سیریز ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک وقت میں بہت سارے نوٹ چھاپے جاتے ہیں اور ہر نوٹ کو دوسرے نوٹ سے الگ رکھنے کے لئے سیریز لگائی جاتی ہے تاکہ یہ اندازہ رہے کہ کتنے نوٹ چھاپے جا چکے ہیں۔

اس سیریز سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ان میں سے ایک بھی نوٹ غائب ہو جاتا ہے تو یہ نوٹ پر موجود سیریز آسانی سے بتا دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
