
ہر انسان کی انگلیاں کچھ چھوٹی ہوتی ہیں اور کچھ بڑی ہوتی ہیں پھر چاہے وہ ہاتھ کی ہوں یا پاؤں کی ہوں۔
لیکن کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ ہماری ہر انگلی دوسری انگلی سے مختلف کیوں ہوتی ہے اور ایسی کیا وجہ ہے جبکہ دونوں ہاتھ اور پاؤں ایک جیسے ہوتے ہیں ؟
اس حوالے سے ہمیں ماہرین نے بتایا ہے کہ ہر انگلی میں قدرتی طور پر کچھ پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں جن کا سیدھا تعلق دماغ اور نظام اعصاب سے ہوتا ہے۔
رگوں میں موجود وہ فلوئیڈ جو اعصابی نظام سے رابطہ رکھتا ہے وہ طویل راستے سے گزر کر پیغام نہیں پہنچا پاتا، کیونکہ اس کو دل اور جگر وغیرہ میں خون کی ترسیلی کے نظام میں بھی اپنا کام کرنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انگلیوں کا سائز صرف اس جگہ تک محدود ہو کر رہ جاتا ہے جہاں تک آپ کا دماغ اور اعصاب باآسانی کام کرسکتے ہیں۔
دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ انگلیوں میں فیٹی پیڈز نامی ٹشوز ہوتے ہیں جو ایک ہڈی کو دوسرے سے جوڑتے ہیں اور ہتھیلی کے اوپر جہاں ہاتھ کی ہڈیوں کا ایک مجموعہ تیار ہوتا ہے وہاں تک یہ فیٹی پیڈز اپنے اندر سے کچھ رطوبتیں خارج کرتے ہیں دراصل یہ رطوبتیں ہی انگلیوں کے سائز بڑھنے اور کم ہونے پر منحصر ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News