پنکھوں کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور سردیوں کے علاوہ باقی پورا سال انہیں چلایا جاتا ہے۔
یہ تو ایک عام سی بات ہے کہ جب ہم کسی بھی چیز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو وہ گندی بھی ہوتی ہے اور خراب بھی۔
لیکن آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہو گا کہ جب پنکھا چلتا ہے تو اس کے پروں پر گرد کیوں جما ہو جاتی ہے حالانکہ پنکھے کو تو گرد کو دور اڑا دینا چاہیے۔
تو آج ہم آپ کو اس بات کا جواب دیں گے کہ پنکھوں کے پروں پر گرد کیوں جما ہو جاتی ہے۔
درحقیقت ایسا بلاوجہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے سائنسی وجہ چھپی ہے۔ اس کی وجہ static electricity (ایسی برقی توانائی جو برقی رو کی صورت میں رواں نہ ہو) میں چھپی ہے۔
جب پنکھا گھومتا ہے جس کے نتیجے میں پنکھے کے بلیڈز کے اردگرد ہوائی مالیکیولز بنتے ہیں جس سے ہمیں ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ جب یہ مالیکیولز متحرک ہوتے ہیں تو ایک برقی رو بنتی ہے خاص طور پر پنکھے کے بلیڈز کے کناروں پر۔
یہ برقی رو کمرے کی فضا میں موجود گرد کے ذرات کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور یہ گرد بلیڈز پر اکٹھی ہونے لگتی ہے۔
گرد کے ذرات کا یہ اجتماع مزید ذرات کو اپنی جانب کھینچتا ہے اور وقت کے ساتھ بلیڈز گندے نظر آنے لگتے ہیں۔
اگر آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی ہو تو آپ اس کا تجربہ خود بھی کر سکتے ہیں، کرنا یہ ہے کہ گھر میں 2 پنکھوں کا استعمال کریں، ایک کو روزانہ استعمال کریں اور دوسرے کو کبھی کبھی۔
نتائج یہ بات ثابت کر دیں گے کہ جس پنکھے کو آپ روزانہ استعمال کریں گے اس کے پروں پر گرد جما ہو جائے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
