
عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوا۔
یہ حقیقت ہے کہ محبت اور دوستی کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں بندر اوربلی کی انوکھی دوستی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر چلتا ہوا بلی کے پاس آتا ہے اور اسے گلے لگا لیتا اور محبت بھرے انداز میں اسے پیار بھی کرنے لگتا ہے۔
https://twitter.com/buitengebieden/status/1597612036388753411
یوں توآپ نے سوشل میڈیا پرکئی ویڈیوز دیکھی ہوگی لیکن یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوئی ہو گی۔
ان دونوں کی دوستی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آئی اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ بھی چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیری میری ایسی دوستی۔
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔
واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی حیران ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News