
نوجوان لڑکی کا موٹر سائیکل سوار کو بائیک سے گرانا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روڈ پر دو بائیک چل رہی ہیں۔
تاہم اگے بڑھنے کی جلدی میں خاتون نے بہت بُری حرکت کی اورساتھ چلتی موٹر سائیکل سوار کو لات مار کا بائیک سے گرانے کی کوشش کی۔
لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور خود ہی گر جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کے ساتھ بلکل صحیح ہوا۔
یہ ہی نہیں ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ “اس خاتون کو وہ مل گیا جس کی وہ حقدار تھی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پراکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News