
کریلوں کی سبزی عام طور پر کم عمر افراد کو اچھی نہیں لگتی، تاہم کچھ بڑی عمر کے لوگ بھی اس سبزی کے کڑوے پن کی وجہ سے اسے پسند نہیں کرتے۔
اگرچہ کریلوں کو اچھی طرح پکایا جائے تو پکنے کے بعد بھی ان میں کڑواہٹ رہتی ہے لیکن اگر کوئی ماہر شخص انہیں تیار کرے تو لوگ انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تاہم سوشل میڈیا پرکریلے کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو کریلا پکوڑے تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویسے تو بچے بڑے ہر کوئی ہی پکوڑے شوق سے کھاتا ہے لیکن اس پکوڑے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اسے سب شوق سے کھائے گے بھی یہ نہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں ساتھ ہی جہاں کچھ لوگ اس ڈش کے حوالے سے اپنی پسند کا ظہار کر رہے ہیں وہیں بہت سے صارفین اس ڈش سے اپنی ناپسندیگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کریلوں کو کھانے والے افراد جہاں خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں، وہیں انہیں کھانے سے کئی طرح کے حیران کن طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت اور غذائیت کے مطابق کریلوں میں آئرن، میگنیشم، پوٹاشیم، وٹامن سی، کیلیشیم، فائبر، فاسفورس، زنک اور دیگر اجزا اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس وجہ سے اس سبزی کے حیران کن فوائد ہوتے ہیں
فائبر، سیلولوز اور زنک جیسے اجزا سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلا نظام ہاضمہ کے لیے اینٹی بائیوٹک کی دوا کا کام کرتا ہے
واضح رہے کہ کریلا قبض سے نجات دلانے سمیت نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں اور قبض کا سبب بننے والے انفکیشنز کا خاتمہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News