
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے سوٹ کیس کی تصویر نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
وائرل ہونے والے سوٹ کیس کی تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کسے بھاری چیز کے نیچے آکر دب گیا ہو۔
تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ پرواز میں مسافر کا سامان ہوائی اڈے کی لاجسٹک عملے کی وجہ سے رہ گیا تھا۔
تاہم جب اپنا سامان لینے وہ شخص دوبارہ آیا تو بیگ کی حالت دیکھ کر ہی ڈر گیا۔
مسافر کے بھتیجے نے اس بیگ کی تصویر سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جس کی کیپشن میں اس نے بتایا کہ “میرے چچا کے سوٹ کیس کی پرواز کے بعد کی حالت”۔
وائرل ہونے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا بیگ کی اتنی بُری حالت دیکھ کرلگ رہا ہے کہ یہ جہاز کے نیچے آکردب گیا ہو۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ لگتا ہے کہ اس بیگ کو دوران پرواز ہی اُوپر سے نیچےکی جانب پھینک دیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ ہوائی اڈے کی لاجسٹک غلطیوں کے نتیجے میں اکثر سامان گم یا خراب ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News