
موسم سرما میں قوت مدافعت بڑھانے والی چائے پیے اورفٹ رہے۔
غذائیں ماہرین کے مطابق اس چائے کو اجوین کالی مرچ کڑھا کہا جاتا ہے۔
یہ چائے کسی تعریف کی محتاج نہیں کیونکہ اس چائے کے واقعی دیگر فوائد ہیں جس کے پینے سے انسان توانائی محسوس کرتا اور فٹ رہتا ہے۔
کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔
اس دیسی چائے کو اجوائین اور کالی مرچ کے ملائپ سے تیار کیا جاتا ہے۔
اس چائے کے پینے سے فلو اور سردی لگ کر چڑھنے والے بخار کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یاد رہے کہ کالی مرچ ہاضمے میں مدد کرتی ہے اور بھوک کو تیز کرتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی ہیں جو جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
کالی مرچ قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
اب آئیے اسے بنانے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔
اجوائن کالی مرچ کڑا بنانے کی ترکیب:
اس چائے کو بنانے کے لیے ایک برتن میں 2 کپ پانی درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
پھر اس میں اجوائین اور کالی مرچ کا 1 چمچ شامل کریں اور اتنا پکائیں کے پانی آدھا رہ جائے۔
اور اس میں تھوڑا سا شہد یا گڑ اور ساتھ ہی چند قطرے لیموں کے رس کے بھی ملا دیں۔
واضح رہے کہ اس سردیوں کے موسم میں اپنی نزلہ اور کھانسی کو کم کرنے کے لیے اس نسخہ کو ضرور آزمائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News