
سوشل میڈیا پر ایک ہاتھی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ایک کنویں میں گر گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی کنویں سے نکلنے کی بہت کوشش کررہا تاہم زیادہ وزن اورگہرے کنویں کی وجہ سے اس کا نکلنا بھی بہت مشکل ہو رہا ہے۔
#WATCH | An elephant that fell into a well Monday night in Gundla Palle village of Andhra Pradesh's Chittoor is rescued by a joint team of forest officials & fire brigade pic.twitter.com/S8tSB4OL6V
— ANI (@ANI) November 15, 2022
مقامی لوگوں نے ہاتھی کو دیکھا اور محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
تاہم آندھرا پردیش میں ہاتھی کو بچانے کے لیے اہلکاروں نے JCB مشین سے کنواں کو توڑا گیا تا کہ ہاتھی کو نکالا جا سکے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار کھدائی کے ذریعے کنویں کے گرد اینٹوں کی دیوار کے ایک حصے کو توڑ رہے ہیں۔
تاہم ہاتھی بالآخر کنویں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ آندھرا پردیش کے چتور کے گنڈلا پالے گاؤں میں پیر کی رات کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو منگل کے روز ریسکیو کیا گیا۔
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ہاتھی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ دو مادہ ہاتھیوں کیچڑ میں پھنسے ہیں۔
یہ واقعہ کینیا میں اس وقت پیش آیا جب دو ہاتھی پانی تلاش کرنے نکلے اور کیچڑ میں پھنس گئے۔
تاہم وہ دو دن تک وہاں پھنسے رہے جب تک کہ بچانے والوں نے انہیں تلاش نہ کیا بعد ازاں انہیں ریسکیو کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ریسکیو کا پورا عمل دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News