Advertisement
Advertisement
Advertisement

 مالک مکان کی فلیٹ کرائے پردینے کی انوکھی شرط  

Now Reading:

 مالک مکان کی فلیٹ کرائے پردینے کی انوکھی شرط  

بنگلورو کے ایک مالک مکان نے اپنا فلیٹ کرائے پر دینے کے لیے انوکھی شرط رکھ کر سب کو حیران کردیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالک مکان نے کرائے پردیے جانے والے فلیٹ کے لیے ڈگری ہولڈر ہونے کی شرط رکھ دی۔

کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ مالک مکان آپ کی تعلیم کو اس طرح سے اہمیت دے گا؟

 قابلِ غور بات صرف ڈگری ہولڈر ہونا ہی نہیں بلکہ IIT اور IIM جیسے اداروں کی ڈگریاں حاصل کرنا ضروری ہے۔

 اس حوالے سے ایک شخص نے انکشاف کیا کہ وہ ایک فلیٹ میں رہائش کی تلاش میں تھا لیکن فلیٹ کے مالک نے شرط عائد کی کہ آپ کے پاس IIT، IIM اور Indian School of Business (ISB) جیسے نامور اداروں میں سے کسی کی بھی ڈگری ہے تو فلیٹ کرائے کے لیے دوں گا اور اگر نہیں ہے تو میں یہ فلیٹ آپکو کرائے کے لیے نہیں دے سکتا۔

Advertisement

  ٹویٹر پر اس فلیٹ کےحوالے سے ایک بروکر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 ٹویٹر پر وائرل ہونے والے اس اسکرین شاٹ نے تمام ٹویٹر صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

وائرل ہونے والے اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسٹر جین نامی شخص نے فیس بک پر ایک فلیٹ کے بارے میں پوچھا تو بروکر نے اس شخص سے اس کی لنکڈ ان پروفائل کا لنک مانگا۔

بروکر کی جانب سے مانگی گئی لنکڈ ان پروفائل مسٹر جین نے جیسے ہی بروکر کو بھیجی تو انہوں نے اسے فلیٹ دینے سے انکار کردیا اور ان سے معزرت کر لی۔

کیونکہ مسٹر جین کی لنکڈ ان پروفائل میں یہ بات واضح تھی کہ وہ ایک آسٹریلوی سافٹ ویئر کمپنی Atlassian میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے VIT ویلور کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں تعلیم حاصل کی ہے۔

 مسٹر جین نے بروکر سے جب فلیٹ نہ دینے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک مکان کی یہ شرط ہے کہ یہاں آنے والا کوئی بھی کرائے دار IIT, IIM, CA, ISB سے گریجویٹ ہو۔

Advertisement

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی مالک مکان کی جانب سے رکھی گئی اس انوکھی شرط پرسوشل  میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہ کہ اب کیا بروکر اور مالک مکان کو ذہن میں رکھ کر سی وی بنانی ہو گی۔

 واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا کچھ ایسی چیزیں وائرل ہو جاتی ہیں جس دیکھ کر صارفین حیران ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر