
سوشل میڈیا پرآج کل کھانوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کا ایک رجحان چل رہا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو دنیا کی سب سے بڑی جیلیبی کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی جلیبی تیار کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس وڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلیبی تو پورے خاندان کو پوری ہو جائے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر سب سے زیادہ خوش جلیبی کھانے کے شوقین لوگ ہوئے ہو گے۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں جلیبی ڈیزرٹ کو تیار کیا گیا تھا۔
‘جلیبی ڈیزرٹ’ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا کچھ صارفین نے اس سے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔
ایک صارف نے ‘جلیبی ڈیزرٹ’ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دیکھنے میں بہت اچھا لگ رہا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ صارفین نے کہا تھا کہ یہ نت نئے انداز میں کھانوں کو پیش کر کے صرف کھانوں کو بگاڑا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر نت نئے انداز میں کھانوں کی ڈشز کو پیش کیا جاتا ہے جسےکچھ صارفین پسند کرتے تو کچھ تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم یہ جلیبی ڈیزرٹ ترکی کی ڈش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News