
اس بات سے تو سب ہی واقف ہے کہ ہندوستانی شادیاں کافی شاہانہ انداز میں کی جاتی جہاں لباس سے لیکرتمام تیاریاں ، سجاوٹ اور کھانا وغیرہ سب ہی کچھ بہت عظیم الشان انداز میں کیا جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک بھارتی شادی کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی نوجوان نے بہن کی شادی کے لیے پوری فلائٹ ہی بُک کروا لی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوری فلائٹ بُک کروانے والے بھائی کے چرچے ہر طرف کیے جا رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فلائٹ میں دلہن اوردلہا اور ان کے دیگر رشتہ دار موجود ہیں۔
انسٹاگرام پرشئیرکی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں بتایا گیا کہ یہ شادی راجستھان کے جیسلمیر میں ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو جہاں حیران کر دیا ہے وہیں انہیں کمنٹ کرنے پربھی اُکسا دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پرمتعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بس زندگی میں اتنا پیسہ چاہیے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ شادی واقعی بہت یاد گار شادی رہی ہوگی۔
گزشتہ سالوں سے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے شادیاں بھی گھروں تک ہی محدود ہو کررہ گئی تھیں اور ہر کوئی زیادہ مہمانوں کو بلانے سے قاصر تھا۔
لیکن اب دیگر ممالک میں دوبارہ سے کورونا سے منسلک پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب پوری دنیا شدت سے سفر کرنا چاہتی ہے اور اب ایک بار پھر شادیوں کی رونق واپس نظر آنا بھی شروع ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News