اکثر جانوروں کی ایسی معصومیات سے بھری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مارموٹ اپنی معصومیات کی وجہ سے تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مارموٹ کی پشت پر کوئی پیار سے ہاتھ پھیر رہا ہے۔
https://twitter.com/buitengebieden/status/1597714656042577922
لیکن اس ویڈیو میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ جیسے ہی مارموٹ کو محسوس ہوتا کہ اب اس کی پشت پر ہاتھ پھیرنے کا عمل رُک گیا ہے تو وہ اپنے ننھے ہاتھوں سے وہ ہی عمل کر کے اشارہ دیتا کہ دوبارہ سے اس کی پشت پر ہاتھ پھیرنے کا عمل شروع کیا جائے۔
ننھے مارموٹ کی جانب سے دیے جانے والے اس اشارے پر مبنی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے مارموٹ کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا کیوٹ لگ رہا ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ مارموٹ کا یہ ایکشن تو میرے دل کو ہی بھا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو کبھی صارفین کو حیران تو کبھی جذباتی کر دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
