
اطالوی پولیس کی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طبی امداد پہنچانے والی گاڑی
اطالوی پولیس نے تیز ترین گاڑی سے سیکڑوں کلومیٹر دور موجود مریضوں کو گُردے پہنچا کر سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی پولیس نے300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی سے مریضوں کو گُردے پہنچانے کا کام کیا۔
پولیس نے لیمبورگنی کی سپر کار استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں کلومیٹر دور موجود مریضوں کو گردے پہنچا کر ایک بار پھران میں زندگی جینے کی اُمنگ پیدا کی ہے۔
اطالوی پولیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ ہم موٹروے پر سفر کر رہے ہیں تاکہ کرسمس کا سب سے خوبصورت تحفہ پہنچایا جاسکے، یہ تحفہ ’زندگی‘ ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/world/2022/08/695925/
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں لیمبورگنی گاڑی کا خصوصی کمپارٹمنٹ کھلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جس میں میڈیکل بکس رکھا گیا اور اس بکس میں گردے موجود ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ یہ گردے اٹلی کے شہروں موڈینا اور روم کے اسپتالوں میں پہنچائے گئے۔
اس سپر کار کو بولوگنا شہر میں ہائی وے پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ معمول کے پولیس آپریشنز یا خون اور اعضا کی فوری ٹرانسپورٹ میں استعمال کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ لیمبورگینی ہوراکان گاڑی کو کمپنی نے پولیس کو 2017 میں تحفتاً دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News