
سال 2022 اختتام کے قریب ہے اور نئے سال کی آمد سے پہلے ان تمام اہم واقعات اور ذائقوں کو یاد کیا جا رہا ہے جو2022 میں رونما ہوئے۔
آج 2022 میں سامنے آنے والے مختلف وہ کھانے زیرِ بحث ہے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔
نئے دور میں کچھ نیا کر کے دکھانے کے شوق میں جہاں کچھ آچھے ذائقے پر مبنی کھانوں کا پتہ چلا وہاں بہت سے ایسے کھانے بھی سامنے آئے جنہیں لوگوں نے پسند نہیں کیا۔
آج ہم اُن ہی کھانوں کے حوالے سے بات کرینگے جنہیں لوگوں کی جانب سے خاص پسند نہیں کیا گیا اور کھانوں کے اصل ذائقوں کو بگاڑنے پر تنقید بھی کی گئی۔
سوشل میڈیا پر کولڈ کوفی میگی کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اُڑ گئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا کولڈ کافی میگی تیار کررہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کولڈ کافی میگی کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا گیا اور سب نےاس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔
اس سے قبل بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں رنگین بیری سموسہ کو دیکھا گیا۔
یہ ہی نہیں بلکہ گلاب جامن برگر بھی بنانے کی کوشش کی گئی جسے لوگوں نے بلکل بھی پسند نہیں کیا۔
اس کے علاوہ دال مکھنی کو آئس کریم کے ساتھ تیار کیا گیا اسے بھی لوگوں کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔
بات بس یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہی۔
چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔
واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کے بجائے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News