
بطخ کی مچھلیوں کو کھانا کھلانے کی دلچسپ ویڈیو
عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوا۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں بطخ کو مچھلیوں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ اپنی چونچ میں کھانا لیتی ہے اور پھر مچھلیوں کو کھلاتی ہے۔
Advertisement— Visual of Earth (@EaRT_VisuaL) September 20, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/401803/
اس سے قبل سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ہرن پتے کھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن درخت کے پتے با آسانی طور پر ہرن تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر درخت پر ٹہنی پربیٹھتا ہے تا کہ ہرن با آسانی طور پر درخت کے پتے کھا سکے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیری میری ایسی دوستی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان جذباتی ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News