
زوماٹو ایپ: صارفین کو ہدایت دینا مہنگا پڑ گیا
زوماٹو ایپ کی جانب سے عجیب و غریب دی جانے والی ہدایت پر صارفین کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔
سوشل میڈیا پر زوماٹو ایپ کی جانب سے ہدایت جاری کی جانی والی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔
زوماٹو ایپ نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے درخواست کی کہ وہ کھانے کا آرڈر جب بھی کریں تو کوئی خاص ہدایات دینے سے گریز کریں۔
زوماٹو بھارت میں ایک کھانا ڈلیور کرنے والی بڑی مشہور ایپ ہے۔
زوماٹو کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ برائے مہربانی کھانا آرڈر کرتے وقت یہ نہ لکھے کہ (بھائی، اسے اچھا بنائیں) ۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/popular/2022/10/117070/
زوماٹو ایپ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ دیگر صارف زوماٹو ایپ پر ڈیلیوری اور پیکیجنگ چارجز زیزدہ ہونے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز نے لوگوں کو کھانے کا آرڈر دینا کافی آسان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News