ٹویٹر صارفین نے کونسے کھانوں کا تعلق بریک اپ سے کر دیا؟ فہرست جاری
ٹویٹر صارفین نے بریک اپ سے منسلک کھانوں کے نام بتا دیا۔
سوئگی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر جا کر صارفین سے پوچھا کہ وہ کون سی ڈش ہے جسے وہ بریک اپ سے جوڑتے ہیں۔
سوئگی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کی کیمشن میں لکھا تھا کہ جب آپ کا دل ٹوٹتا ہے تو آپ کے ذہن میں پہلی ڈش کون سی آتی ہے؟
سوئگی کی جانب سے ٹویٹ کر کے یہ سوال کرنا ہی تھا سب نے اپنے حساب سے مخلتف کھانوں کے نام لیے۔
جبکہ بہت سے ٹویٹر صارفین نے چاکلیٹ، بریانی ، سموسے، گول گپے، نان، پاو بھجی، دال باٹی، برگر، پیزا، کیلے کی کھیر، کڑک چائے اور کیک کا نام لیا۔
Swiggy نے بتایا کہ ٹویٹر صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے جواب میں سب سے زیادہ آئس کریم کا نام شامل ہے۔
Swiggy نے کہا کہ آج سے آئس کریم کو بریک اپ ڈش کا نام دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر سوالات کا سیشن رکھا جاتا ہے تا کہ سب کی رائے کو سنا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
